قومی جمہوری محاذ(این ڈی اے) کے آج یہاں ایک اہم میٹنگ ہوئي جس میں سال
2019 میں ہونے والا پارلیمانی الیکشن وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں
لڑنے اور پھر سے حکومت بنانے کا عہد کیا گیا۔
میٹنگ میں شرومنی اکالی دل کے صدر پرکاش سنگھ بادل، شیوسینا سپریمو ادھو
ٹھاکرے، لوک جن شکتی پارٹی کے صدر رام ولاس پاسوان، قومی لوک سمتا پارٹی کے
صدر اپیندر کشواہا، تیلگو دیشم پارٹی کے صدر چندرا
بابو نائیڈو سمیت 33
اتحادی پارٹیوں کے رہنما شامل ہوئے۔
اجلاس میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک تجویز پیش کی۔ اس میں کہا
گیا ہے کہ این ڈی اے آئندہ لوک سبھا انتخابات مسٹر مودی کی قیادت میں
لڑنے اور انہی کی قیادت میں حکومت بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ مسٹر رام ولاس
پاسوان نے اس تجویزکی تائید کی اور کہا کہ مسٹر مودی کی قیادت میں الیکشن
لڑ کر ہی ملک کی تیز ترقی کی رفتار جاری رکھی جائے گی۔